بالیچہ میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف

406

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اٹھائیس مئی کو شام ساڑھے سات بجے کیچ کے علاقے تمپ بالیچہ میں پاکستانی فوج کی ایک کیمپ کونشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کیمپ کے مغربی مورچے کو قریب سے راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ مورچہ اور کیمپ کے اندرگرےاور زور دھماکوں سے پھٹ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں دشمن فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فائرنگ و راکٹ حملوں کے جواب میں قابض فوج نے حواس باختگی میں عام آبادی پر فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فوج نے عام آبادیوں میں کیمپ اور چوکیاں قائم کرکے لوگوں کی سیاسی ،سماجی و معاشرتی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ جبکہ بی ایل ایف کے اہداف بلوچ عوام کی آزاد وخوشحال زندگی کا ضامن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔