پنجگور اور کیچ میں فورسز پر حملہ

365

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور سے پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ادھر پنجگور کے علاقے گچک میں آج بروز جمعہ روز بارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں حملوں کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔

تاہم ان حملوں کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔