تمپ میں پاکستانی فوج پر حملہ اور موبائل فون ٹاور مشینریز کو نذر آتش کیا – بی ایل ایف

175

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بارہ بجے تمپ کے علاقے آسیا باد میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ جبکہ دو اپریل کو ایک اور حملے میں سرمچاروں نے تمپ کے علاقے کونشقلات میں رات 8 بجے  وارد کمپنی کے موبائل فون ٹاور کے مشینریز پر حملہ کرکے ساری مشینری کو نذر آتش کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موبائل فون کمپنیاں بلوچ آزادی پسندوں کی جاسوسی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورمقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز و اسکے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔