بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ ، ڈولیجی کے مقام پر پاکستانی فوج پر بارودی سرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چار ستمبر بروز اتوار پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نےضلع آواران کے علاقے جھاؤ ،ڈولیجی کے مقام پر پاکستانی فوجی کیمپ کے راستے پر بارودی سرنگ نصب کیا تھا۔ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے پانچ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بارودی سرنگ حملے کے مقام سے کچھ فاصلہ پر پاکستانی فوج کا کیمپ موجود ہے پاکستانی فوج کے اہلکار اسی راستے کا استعمال کرتے ہوئے کیمپ کے لیے پانی لاتے ہیں ۔ ہمارے سرمچاروں نے فوج کے راستے پر بارودی سرنگ نصب کیا تھا ۔ چھ فوجی اہلکار اسی راستے کا استعمال کرتے ہوئے پاس کی ندی سےپانی بھرنے جا رہے تھے کہ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سےپانچ فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ حواس باختہ پاکستانی فوج نے دھماکےکے بعد متصل علاقوں میں عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی اہلکاروں کی لاشوں کومنتقل کیاگیا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔