برطانیہ وزارت عظمٰی کا انتخاب، لِز ٹرس وزیر اعظم منتخب

271

کنزرویٹیو پارٹی کی لِز ٹرس 81 ہزار 326 ووٹ لے کر برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کی لِز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گی، رپورٹ کے مطابق لز ٹرس نے وزارت عظمٰی کا انتخاباب میں 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک نے 60 ہزار 399 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس بورس جانسن کے وزارت عظمٰی میں وزیر خارجہ کے عہدے پر موجود تھیں تاہم بورس جانسن کے بعد ایک ایسے وقت میں انہوں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار تھا۔

لِز ٹرس آج ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ پہنچ کر ملکہ نئے رہنما سے حکومت بنانے کا حلف لے لیا لز ٹرس 2015 کے انتخابات کے بعد کنزرویٹیو پارٹی کی چوتھی وزیر اعظم ہونگے۔

واضح رہے کہ بورس جانسن نے سات جولائی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا بورس جانسن کی قیادت میں وزیر خارجہ لِز ٹرس نے برطانیہ کے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عندیہ دیا تھا کہ وہ ٹیکس میں اضافے کو ختم اور دیگر محصولات میں کمی کرکے کنونشن کو چیلنج کریں گی تاہم بعض ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور لِز ٹرس کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔