قلات میں قابض فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

363

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر شیخڑی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ شاہ مردان چیک پوسٹ سے قافلے کی شکل میں نکلے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ انکی گاڑی تباہ ہوگئی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک دشمن پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگی۔