گوادر: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

573

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو گوادر کے علاقے میرین ڈائیو پر نشانہ بنایا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں آج یہ دوسرا بم حملہ ہے جس میں فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس سے قبل قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔

جبکہ گذشتہ روز دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

گوادر میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔