کیچ: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

570
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں اتوار کی صبح مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے خلاف چھوٹے و بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بعد ازاں فرار ہوگئے۔

حملہ کوالواہ کے علاقہ بلور کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی پر کیا گیا ہے جبکہ غیر مقصدقہ اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔