پنجگور:فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

601

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں اتوار کی شب نامعلوم افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے –

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گرمکان کے علاقے میں رخشان ندی میں واقعہ ایک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

ذرائع کے مطابق جانی نقصان کا خدشہ ہے تاہم ابتک عسکری ذرائع سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –