گذشتہ شب تربت میں فورسز پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سرمچاروں نے ہفتے کی شب تربت شہر سے متصل علاقے جوسک میں پرانا آٹا مل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ دستی بم سے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ ہمارے حملے مقصد کے حصول تک دشمن پر جاری رہینگے۔