دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ڈی جی روڈ پر پاکستانی فورسز نے ایک مشکوک بیگ کو تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
حکام کے مطابق بیگ سے 15 عدد دستی بم برآمد ہوئے جن کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔
تاہم کسی قسم کی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔