کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

169

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سہیل ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق سہیل ناصر کو گزشتہ رات تقریباً تین بجے ہوشک آباد کے علاقے سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سہیل ناصر کو فوری طور پر بازیاب کرکے ان کے اہلِ خانہ کے سامنے پیش کیا جائے۔