بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سرمچار گنج بخش عرف بہار بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ساتھی سرمچار گنج بخش عرف بہار بلوچ گذشتہ روز دشمن فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں پنجگور کے علاقے کیل کور میں شہید ہوا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دشمن فوج نے سرمچاروں کے ایک گشتی ٹیم کو گھیرنے کی کوشش کی۔ شہید بہار بلوچ نے بہادری کے ساتھ دشمن فوج سے لڑتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کو دشمن کے گھیراؤ سے بحفاظت نکالتے ہوئے خود جام شہادت نوش کیا۔ اس جھڑپ میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ شہید گنج بخش بلوچ ولد علی سکنہ تیرتیج آواران ایک انتہائی محنتی، بہادر اور جنگجو سرمچار تھے۔ شہید نے دشمن کے خلاف کئی مہمات میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جنگی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ انکی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔