پنجگور: پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اہلکاروں پر دھماکہ

166

بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کلشان میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔

تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کو بم دھماکوں اور دیگر حملوں کا سامنا رہا ہے۔