کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلہ

224

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

 ٹی بی پی نیوز ڈیسک رپورٹ کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔