بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملہ پری چشمہ کے مقام پر کیا گیا جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
دھماکے کے نتیجے فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔
خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے، اس سے قبل اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری مذکورہ تنظیم قبول کرچکی ہے۔
آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔