جھاؤ میں ریاستی ایجنٹ کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

309

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ 7 ستمبر کو ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پسند میروانی کو سیکرمچھی جھاؤ میں سرمچاروں نے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص جھاؤ کے مختلف علاقوں میں کئی آپریشنوں اور کئی افراد کی جبری گمشدگی میں پاکستانی فوج کا براہ راست معاون تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد جو پاکستانی فوج کے معاون کار اور ریاستی آلہ کار کا کردار ادا کرتے ہیں انہیں اسی طرح نشانہ بنایا جائے گا۔