دوران آپریشن جنگی ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں میں شیلنگ بھی کی ہے ۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ پانچ روز قبل آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کو وسعت دیتے ہوئے گچک سولیر، پشتکوه سولیر اور گردونواح میں آپریشن کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران گھروں کو جلایا جارہا ہے جبکہ لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم آمدورفت کے راستے بند ہونے کے باعث کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دوران آپریشن گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کئی مقامات پر شیلنگ کی ہے۔
مذکورہ علاقے تاحال فورسز کے محاصرے میں ہے جبکہ مواصلات کی بندش کے باعث بروقت جانی اور مالی نقصانات کی معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہے۔