بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کیچ میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز صبح گیارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہوشاپ میں بلور آرمی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ہوشاب بلور میں چوکی کے مورچہ میں موجود ایک فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا اسی وقت کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا-
ترجمان کے مطابق ہمارے اس حملے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا یے جس کی زمہ داری ہماری تنظیم بی ایل ایف قبول کرتی ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے