بلوچستان : خاران سے ایک اور طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

379

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران سے پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز ایم فل کے طالب ثناء سیاپاد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

اسلام آباد کے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ثناء بلوچ کو خاران کے علاقے جوژان سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دریں ثناء بلوچ خاران میں قائم ادبی تنظیم نصیر کبدانی لبزانکی دیوان کے صدر بھی ہیں ۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ٹارگٹڈ چھاپوں و آپریشنز میں تیزی آئی ہے ۔