ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمد

179

برآمد ہونے والے لاش کو شناخت تاحال نہیں  ہوسکی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے آج صبح مقامی افراد کو ایک شخص کی لاش ملی ۔

ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ گریڈ اسٹیشن کے قریب خانہ بدوش کلی سے ملنے والی لاش کے گلے پہ زخموں کے نشان تھے ۔نشانات ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق انہوں نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ، تاہم تاحال قتل کی  وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل بھی تحصیل شاہرگ میں گریڈ اسٹیشن کے قریب ایک گھر سے تین دن پرانی لاش برآمد ہوئی تھی ۔