مند حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

164

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے شیراز میں پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔