اوتھل یونیورسٹی انتظامیہ اپنا رویہ درست کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا. بی ایس اے سی اوتھل زون

357

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون نے لومز یونیورسٹی کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کا رویہ طلباء کے ساتھ درست نہیں. یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار اپنی نااہلی چھپانے کے لئے طلباء کو بالاجواز تنگ اور بد اخلاقی سے پیش ارہے ہیں جسکی تنظیم کسی بھی صورت اجازت نہیں دے گی ہم سمجھتے ہیں کہ طلباء کے ساتھ اسطرح کے رویے اپنانے کا مقصد طلباء کو زدکوب کرنا ہے. تاکہ رجسٹرار اپنی نااہلی چھپا سکے. طلباء اور طالبات کو انتظامی امور میں سخت پریشانیاں درپیش ہو رہی ہے جسکی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے.
اس کے علاوہ اگزامینیشن برانچ میں طلباء اور طالبات کو وقت پر ان کی ڈگریاں نہیں مل پاتی اور آگر عرصے بعد ملتی بھی ہیں تو ان میں بے شمار غلطیاں ہوتی ہیں. جسے ہم حکام اور برانچ کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کہے تو غلط نہ ہوگا.

ترجمان نے کہا کہ لومز یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے کیلئے ہر وقت انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن اس کے نا جائز رویے کسی بھی صورت قبول نہیں اور ہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر اس مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامی امور میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے