بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گذشتہ روز کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں نے کاہان اور سیاہ گری کے درمیان کوٹھڑی کے مقام پر پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جیئند بلوچ نے کہا آزاد وطن اور ایک آزاد سماج کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔