سرفراز بگٹی کی ایما پر میرے شوہر کو قتل اور چار سالہ بچے کو لاپتہ کیا گیا – خاتون کی پریس کانفرنس

300

بلوچستان کے علاقے بارکھان، رکھنی میں بگٹی قبائل کے ذیلی شاخ نوہکانی مزار خان کی عورتوں نے بچوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی ایما پر ہمارے رشتہ دار کو قتل کیا گیا اور چار سالہ بچے کو اغوا کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ چار روز قبل بارکھان کے علاقے سرٹی ٹک میں پیش آیا۔

مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے سابق وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی کے کارندہ شاہ مراد نوہکانی نے ذولفقار عرف بٹل کو دھوکے سے بلا کر قتل کیا اور اس کے 4 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ذالفقار کے قتل کے بعد دیگر خواتین و مردوں کے جان کو بھی خطرہ ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ  سرکار کے نام پر سابق صوبائی وزیر داخلہ نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ذالفقار کے قاتل کو گرفتار کر کے اس کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر اس معصوم بچے کو جان سے مار دیا جائے گے۔