تربت: ایک شخص نے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا

125

جنونی شخص کے حملے میں سالی زخمی ہوئی ہے۔

تربت کے علاقے بلیدہ میں محبوس الحواس شخص نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلیدہ کورے پشت میں ایک جنونی شخص نے چھریوں کے وار سے اپنی بیوی اور ساس کو قتل اور سالی کو زخمی کردیا۔

لیویز فورس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف لیویز تھانہ بلیدہ میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو لیویز تھانہ تربت منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

لیویز کے مطابق ملزم دبئی میں ایک سال گزارنے کے بعد کچھ روز قبل ملک واپس آیا تھا۔