نوشکی : شوراوک میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

379

افغانستان کے سیکیورٹی زرائع نے  حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

ٹی بی پی نمائندہ نوشکی کے ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات گئے دیر افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع شوراوک میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر مسلح افراد مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں کے جانبحق ہونے کی تصدیق افغان سیکیورٹی زرائع نے کی۔

شوراوک اور آس پاس کے افغان فورسز کے  سرحدی چوکیوں پہ اکثر اوقات افغان طالبان حملہ کرتے رہتے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکی جنگی طیاروں نے شوراوک میں طالبان کے ٹھکانوں پہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں طالبان جنگجو مارے گئے تھے جن میں سے اکثریت کا تعلق نوشکی، کوئٹہ اور چمن سے تھا جب کہ چھ لاشوں کو پنجاب کے شہر بہاولپور منتقل کردیا گیا تھا۔