بلوچستان کی آزادی کے لیے متحرک سیاسی جماعت بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کا جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ.
تفصیلات کے مطابق بی این ایم کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کیخلاف جنوبی کوریا میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
مظاہرے میں بلوچستان میں ریاستی فورسز کی جانب سے ہونے والے ظلم و بربریت کے حوالے سے جنوبی کورین عوام میں آگاہی کے لئے پمفلٹ بهی تقسیم کی گئی .
واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں آپریشن کے خلاف گذشتہ روز بی ایس او آزاد اور بی این ایم نے لندن میں مظاہرہ کیا تها جبکہ اس کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا