بارکھان: ایک شخص کی لاش برآمد

291

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نامعلوم شخص کی لاش  بارکھان کے علاقے رُکنی میں رڑکن کے مقام سے ملی ہے جس کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس حوالے سے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

یاد رہے آج بلوچستان سے ملنے والی یہ دوسری لاش ہے اس سے قبل بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے قوم پرست جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء کہدہ داد اللہ کی لاش ساحل سمندر سے برآمد ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق کہدہ داد اللہ اپنے بیٹے اور بھتیجے کے ہمراہ گذشتہ شام گھر سے جڈی ہور کی طرف مچھلی کی شکار کے لئے نکلے تھے ۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کی لاشیں مل چکی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ سیاسی اور سماجی جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ ان ملنے والی لاشوں میں سے اکثریت ان افراد کی ہے جن کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرتے ہیں۔