کیچ: فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

160

حملے کا نشانہ بننے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں ہوچات کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے قافلے حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں فورسز کی مزید نفری پہنچ گئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا اور فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری ذرائع سے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔