تربت :لاپتہ اسکول ٹیچر چار سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا

159

تربت سے لاپتہ ہونے والے اسکول ٹیچر کو 2014 میں خفیہ اداروں نے لاپتہ کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والا اسکول ٹیچر تاحال بازیاب نہ ہو سکا –

لاپتہ ہونے والا اسکول ٹیچر یوسف ولد گنڈی 8 ستمبر 2014 کو تربت شہر سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا

تاہم چار سال گزرنے کے باجود اسکول ٹیچر یوسف ولد گنڈی بازیاب نہ ہوسکا ۔

یاد رہے کہ بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد اساتذہ کی بھی ہے جن کو لاپتہ کرکے یا تو انکی لاشیں پھینکے گئی یا تو تاحال لاپتہ ہیں –