گوادر:فورسز ہاتھوں گرفتاری بعد ایک شخص لاپتہ

105

گوادر میں فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سربندر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر علی اکبر ولد یار محمد سکنہ دشت جتائی بازاز کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔