تربت میں ایف سی کے ناروا سلوک کے خلاف شہر میں مکمل ہڑتال
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق گذشتہ روز تربت شہر کے اندر ایف سی اہلکار کی ہلاکت کے بعد فورسز نے شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو لگا رکھی ہے ۔
نمائندے کے مطابق ایف سی کی زیادتیوں اور ناروا سلوک کے خلاف آج شہر مکمل طور پر بند ہے ۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سے اب تک تربت کے علاقوں سنگانی سر، ملک آباد ، کوشقلات سمیت کئی گاوں اور دہیاتوں کا محاصرہ کرکے ایف سی اہلکار گھر گھر تلاشی لے رہے ہیں ۔
نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق شہر سے ایف سی نے کئی دکان داروں کو تشدد کے بعد اغواء کرلیا جس کے بعد شہریوں نے احتجاجاََ آج شٹرڈاون ہڑتال کی ہے جس کے سبب تمام دکانیں اور مارکیٹ بند ہیں ۔