کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان روڈ کوئٹہ کے رہائشی عبداللہ جان کو نامعلوم افراد نے طوغی روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ہیں۔