شاپک گیس سلنڈر حادثہ میں جھلس کر جانبحق ہونے والے خواتین کی تعداد 7 ہوگئی ۔
خاندانی زرائع کے مطابق جھلسنے والی دیگر 4 خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اکیس ستمبر کو بلوچستان کےضلع کیچ کےعلاقے شاپک میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس میں 19 خواتین جھلس گئی تھیں، جن میں سے 11 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
جھلسنے والی خواتین کو کراچی کے سول اسپتال کے برن وارڈ اور پٹیل اسپتال میں داخل کیا گیا ،جن میں سے اب تک 7 خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے،فیملی کے مطابق جھلسنے والی باقی 4 خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔