بلوچستان : فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا شخص بازیاب 

131

  جھاوٗ سے اغواء ہونے والا شخص خضدار سے بازیاب 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاوٗ سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے سیٹھ محمد یعقوب ولد عید محمد سمالانی گزشتہ روز خضدار آرمی کیمپ سے بازیاب ہوگئے۔

سیٹھ یعقوب کو مئی کے مہینے کے دوران آپریشن فورسز نے اغواء کرلیا تھا۔ محمد یعقوب پیشے کے لحاظ سے دکاندار ہیں اور فورسز ۔نے ان کے دکان میں موجود سامان ضبط کرنے کے بعد نذرآتش کر دیا تھا