کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

99

کوئٹہ شہر میں نامعلوم افراد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شالدرہ ٹین ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرحان ولد عبدالرزاق نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جس کو سول ہسپتال کوئٹہ تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔