آواران: فورسز نے متعدد گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

97

آواران میں فورسز نے متعدد افراد کی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد کیمپ منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران میں فورسز نے متعدد عام افراد کی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد اپنے کیمپ منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران میں فورسز نے آج صبح سے عام افراد کی گاڑیوں کو اپنے تحویل میں لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، فورسز نے متعدد گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد اپنے مین کیمپ منتقل کردیا ہے تاہم گاڑیوں کو تحویل میں لینے کی وجوہات معلوم نہیں ہو پائی ہیں۔