تمپ: فورسز کا گھروں پر چھاپہ، متعدد افراد گرفتار

158

تمپ میں فورسز نے چھاپہ مارکر گھروں کی تلاشی لی، متعدد افراد گرفتار

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تمپ میں فورسز نے متعدد گھروں پر چھاپہ مار کر تلاشی لی، دوران چھاپہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے پل آباد میں فورسز نے متعدد گھروں کی تلاشی لی، مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ دوران تلاشی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں میں لوٹ مار کرنے سمیت خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد اپنے کیمپ منتقل کردیا بعد میں گرفتار افراد کو تفتیش کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔