آواران :فورسز کے ہاتھوں 2 نوجوان لاپتہ

153

آواران کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران سے سیکورٹی فورسز نے 2 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے علاقے پیر اندر لوپ کے پہاڑی سلسلوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد داخل ہوچکی ہے –

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد پندرہ روز قبل ہی سیکورٹی فورسز کے حراست سے بازیاب ہوگئے تھے جو ایک بار پھر لاپتہ کردیے گئے ہیں-

لاپتہ ہونے والے دونوں افراد کی شناخت داد ولد باگو اور گل محمد ولد پیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے –

یاد رہے بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی گذشتہ روز فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی تھی جس میں فورسز کی زمینی فوج کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل تھی تاہم فوجی آپریشن میں گرفتاریوں کے حوالے سے خبریں موصول نہیں ہوسکی۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے گذشتہ دنوں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ایک ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد ہی مزید لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے گا۔

بلوچستان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے محدود حد تک ٹھیک ہے لیکن مختلف علاقوں سے مزید لوگوں کو گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کردیا جاتا ہے –