بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شام بی آر اے کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر فوج کے لئے سڑک بنانے والی سرکاری کمپنی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔
دھماکے میں ایک انجینئر سمیت دو ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی۔
سرباز بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند چوکاپ کے مقام پر قائم سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر سنائپر سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک۔
سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے-