بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی سینئر کمانڈ کونسل نے باہمی مشاورت کے عمل اور بی ایل اے کی پوری قیادت و تمام کمانڈران کی مکمل تائید حاصل کرنے کے بعد، سینئر کمانڈر رحمان گل عرف مرید کو متفقہ طور پر نیا کمانڈر ان چیف منتخب کر لیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل، نئے کمانڈر ان چیف رحمان گل عرف مرید بی ایل اے کی سینئر کمانڈ کونسل کے رکن اور مجید بریگیڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ آپ تنظیم کے اندر اہم عہدوں کی کمانڈ کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ نئی قیادت کی سربراہی میں قومی آزادی کی یہ جدوجہد نئی توانائی اور پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔














































