بولان: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

29
File Photo

بولان میں ایک شخص کی فائرنگ سے اس کی بیوی اور تین کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ بولان کے علاقے بالاناڑی کے گاؤں حاجی تاج میں پیش آیا، جہاں پولیس حکام کے مطابق شبیر احمد لاشاری نامی شخص نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ن) اور تین بچوں ضمیر، نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جبکہ اطلاع ملنے پر حاجی شہر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کردیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، ملزم شبیر احمد لاشاری کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔