خضدار: باغبانہ کے مقام پر دھماکے سے پل تباہ

53

بلوچستان کے ضلع خضدار میں باغبانہ کے مقام پر ایک پل کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر اب تک کئی پل دھماکوں سے تباہ کیے جا چکے ہیں، جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ ان تنظیموں کا مؤقف ہے کہ وہ پاکستانی ریاست کی عسکری رسد میں خلل ڈالنے اور معاشی ناکہ بندی کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں کرتی ہیں۔