سوراب: پرنس محمد خان احمد زئی تین گن مینوں سمیت اغوا

118

پولیس کے مطابق سوراب کے علاقے سے پرنس محمد خان احمد زئی کو ان کے تین گن مینوں سمیت مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس کے مطابق خان آف قلات، خان سلیمان خان داؤد کے صاحبزادے پرنس محمد خان احمد زئی گزشتہ شب اپنے تین گن مینوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آ رہے تھے کہ سوراب اور قلات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے انہیں ان کے گن مینوں سمیت اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، متعلقہ اداروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔