مسلح افراد نے تجارتی روٹ پر جانے والے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر سے اطلاعات کے مطابق چوٹانک کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے تجارتی گاڑیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ تجارتی گاڑیوں اور ان میں موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے تجارتی پابندیوں کے اعلان کے بعد پاکستانی فورسز تجارتی گاڑیوں کو بھاری سیکیورٹی میں کراچی اور پنجاب منتقل کرتی ہیں، تاہم اس دوران انہیں تواتر سے حملوں کا سامنا رہا ہے۔
تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

















































