بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سرکاری زیر تعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی پر حملہ کر کے وہاں موجود مشینریوں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورتِ دیگر اپنی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔
دوستین بلوچ کے مطابق ہمارے سرمچاروں نے آج بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کچھی ناڑی میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔
ترجمان کے مطا۔ قکئی علاقوں میں سرمچاروں نے گشت کیا تاہم اس دوران کوئی ریاستی عناصر یا سرکاری اداروں کے کارندے وہاں نظر نہیں آیا، دورانِ ناکہ بندی سرمچاروں نے اپنی قوم کے لوگوں کے ساتھ انتہائی محبت اور شفقت کا برتاؤ کیا۔
بی آر جی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صحبت پور میں عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملہ اور کچھی میں ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔
















































