کیچ، گوادر اور کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے چار افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ کے رہائشی عبدالرازق اور سفر خان ولد کمبر کو 17 ستمبر 2026 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا، جو 19 ستمبر کو بلیدہ کے علاقے بٹ سے بازیاب ہوئے۔
اسی طرح کوئٹہ کے کلی الماس، ایئرپورٹ روڈ کے رہائشی اسفند بلوچ ولد دوست محمد بلوچ کو 4 اگست 2026 کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو 20 ستمبر کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔
مشکے، آواران کے رہائشی سمیر اکبر ولد اکبر علی کو 25 اگست 2026 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ وہ 16 ستمبر کو گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ سے بازیاب ہوئے۔
بازیاب ہونے والے چاروں افراد کے اہلخانہ کے مطابق وہ بازیابی کے بعد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔


















































