ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فوج نے آبادی میں چھاپہ مارا اور گھروں کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ ایک گھر کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے تمپ کے علاقے ’’کسانو‘‘ میں چھاپہ مار کر لوگوں پر تشدد کیا۔
چھاپے کے دوران فوج گھروں سے قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئی، جبکہ اس دوران فوج نے اکرام بلوچ کے گھر کو آگ لگا دی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھروں کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کے نسخے بھی جلائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی فوج نے تمپ سمیت بلوچستان میں چھاپوں کے دوران گھروں میں لوٹ مار، آگ لگانے اور گھروں کو مسمار کرنے کے واقعات کیے ہیں۔



















































