بی ایل اے نے تجارتی روٹ پر کارروائیوں کی ویڈیو جاری کردی

393

بلوچ لبریشن آرمی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تجارتی روٹ پر پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملوں اور انہیں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیو کیپشن کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے تین ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی 14 سے زائد چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے انہیں تباہ کیا اور وہاں موجود اسلحہ اپنے قبضے میں لیا۔

ویڈیو میں بلوچستان کو ایران سے ملانے والی کوئٹہ، تفتان تجارتی روٹ (این 40 شاہراہ) پر تجارتی گاڑیوں کو نشانہ بنانے، کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی پلوں کو دھماکوں سے تباہ کرنے، جبکہ ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹوں پر حملوں کے مناظر شامل ہیں۔

ویڈیو میں پولیس اور لیویز اہلکاروں کو گرفتار کرنے اور ان سے اسلحہ قبضے میں لینے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی نے رواں سال بلوچستان کو ایران سے ملانے والی تجارتی روٹس پر ایل پی جی، تیل اور دیگر سامان کی تجارت پر پابندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد مختلف علاقوں میں تجارتی گاڑیوں اور ان کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کو متعدد حملوں کا سامنا رہا ہے۔

قبل ازیں معدنیات لیجانے والی گاڑیاں کو تنظیم کی جانب سے متواتر حملوں میں نشانہ بنایا گیا جس کے باعث معدنیات لیجانے والی گاڑیوں نے لوڈنگ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔